زاہد چوہدری : پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا اختتام ہوگیا ۔پولیو ٹیموں نے آخری دن گھر گھر بچوں کی بھرپور کوریج کی اور ہزاروں پولیو ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلائے
انسداد پولیو پروگرام سربراہ عدیل تصور نے کہا 33اضلاع میں پولیو مہم کا اختتام جمعہ کوہو چکا ہے،لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں بھی پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی ۔پولیو کوائف جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مکمل کوائف کی روشنی میں پولیو مہم کا جائزہ لیا جائے گا، جلد سیکرٹری ہیلتھ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، چھ روز کے اختتام تک 2 کروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،لاہور میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔راولپنڈی میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ملتان میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،
انسداد پولیو مہم کا اختتام،2 کروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
3 Nov, 2024 | 05:24 PM