ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کی روک تھام، 3 افراد گرفتار ، 22 مقدمات درج

سموگ کی روک تھام، 3 افراد گرفتار ، 22 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام  اورماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے ۔ فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار ، 22 مقدمات درج کیے گئے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق پانچ ملزمان کو جرمانے ، 3925 افراد سے شورٹی بانڈز لئے گئے،رواں سال سموگ کا سبب بننے والوں کیخلاف مجموعی طور پر 758 مقدمات درج کیے گئے ۔ مختلف اضلاع میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 607 ملزمان گرفتارہوئے ۔ 282افراد کو جرمانے ، 3925 افراد سے شورٹی بانڈز لئے گئے ،لاہورمیں سموگ سے متعلق کریک ڈاؤن میں 24 افراد گرفتار، 17 مقدمات درج کیے گئے ۔ لاہور میں 7 افراد سے شورٹی بانڈز لئے گئے،آئی جی پنجاب  نے انڈسٹریل و دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دے دیا