ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملاوٹی دودھ مافیا کی شامت آگئی، 2 ہزار 560 لٹر ناقص دودھ تلف

ملاوٹی دودھ مافیا کی شامت آگئی، 2 ہزار 560 لٹر ناقص دودھ تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: ملاوٹی دودھ مافیا کےگردشکنجہ سخت، شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری،267دودھ بردارگاڑیوں کی چیکنگ، 14 فیل، 253 دودھ بردار گاڑیاں پاس کی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق 3لاکھ 60ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ، 2ہزار 560لٹر دودھ تلف کیا گیا اوربھاری جرمانے عائد کئے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر لاہور بھر میں دودھ سپلائرز کی چیکنگ جاری
گجومتہ، بابو صابو، اڈا پلاٹ، ٹھوکر، راوی پل اور جلو موڑ سے آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہناتھاکہ موقع پرکیےگئےٹیسٹ فیل ہونےپر2ہزار 560 لیٹردودھ تلف کر دیا گیا۔
تلف کیےگئےدودھ میں پانی، پاوڈرکی ملاوٹ، فیٹ کی کمی پائی گئی، ملاوٹی دودھ کااستعمال معدہ، جگر، آنتوں کےامراض کاسبب بن سکتا ہے۔