ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"اللہ کو یہ ایسے ہی منظور تھا" ،طلاق اور دوسری شادی پرعمیر جسوال کا بیان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جسوال کا طلاق اور اپنی دوسری شادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

عمیر جسوال کا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے دوسری شادی سے متعلق بات کی اور ڈھکے چھپے لفظوں میں پہلی ناکام شادی پر تبصرہ  بھی کیا۔گلوکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی۔

عمیر جسوال کا کہنا تھا  کہ شادی کے بعد زندگی خوبصورت گزر رہی ہے۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے بات کی تھی جو خاصے پریشان تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناصرف میرے مداح بلکہ دیگر افراد بھی میرے لیے فکر مند تھے، میں انہیں یہ ہی سمجھا رہا تھا کہ’’ اللہ کو یہ ایسے ہی منظور تھا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ  شادی کے اعلان کے بعد مجھے غیر معمولی ردعمل ملا، ایک تصویر سے ہی مداح اتنا خوش ہوئے۔ میں بہت خوش ہوں کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں.

واضح رہے گلوکار عمیر جسوال سال 2020 میں اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا۔پھر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے  کواَن فالو کر دیا تھا اور نکاح کی تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں تاہم رواں برس جنوری میں عمیر اور ثنا کے مابین علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی جب اداکارہ کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔بعد ازاں گزشتہ ماہ عمیر جسوال دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ذریعے کیا تھا.