ویب ڈیسک: مریم علی حسین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے معاملے میں مجھے نہ گھسیٹاجائے۔
اداکارہ نرگس نےاپنے شوہرماجدبشیر پر الزام عائد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ اُؔن کے خاوند ماجد بشیر کا بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہےکہ وہ ایک خاتون مریم کو گھر لانا چاہتا ہے،نرگس کے انکار پر ان کے درمیان جھگڑا شروع ہوا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔
اس حوالے سے اب مریم علی حسین نے بھی خاموشی توڑدی ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئےاُن کا کہنا ہےکہ میاں بیوی کے درمیان آپس میں سوقسم کے جھگڑے ہوتے ہیں،مجھے نہیں معلوم کہ نرگس اور ان کے شوہرکے درمیان کیاجھگڑے ہیں لیکن اس معاملے میں کسی اورکوگھسیٹنااوراس پر انگلی اٹھانابالکل غلط بات ہے۔
مریم علی حسین کا کہنا تھا کہ جہاں تک ماجدبشیرکی بات ہے توالحمداللہ وہ میرے بھائی جیسے ہیں،وہ میرے بھائی ہیں، اسی طرح نرگس بھی میرے لیے بہت زیادہ قابل احترام ہیں اس لیے میں سب کوکہتی ہوں کہ اس میاں بیوی کی لڑائی میں مجھے بالکل بھی نہ گھسیٹاجائے۔