ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئر مین پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار

چیئر مین پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے  قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا  جبکہ سٹیڈیم کے اپ گریڈیشن کے حوالے اجلاس کی صدارت بھی کی۔

 چیئرمین نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا ،منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد محسن نقوی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

 حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انکلوژرز اور مین بلڈنگ کے فلورز کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ مین اور آفس بلڈنگ کے فلورز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

 مین بلڈنگ میں کرکٹ میوزیم اور سوینئر شاپ بھی بنائی جائے گی۔

 بعد ازاں قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن  کے حوالے سے محسن نقوی کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

 چیئرمین پی سی بی نے ڈرائنگز کے ذریعے پراجیکٹ کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پارکنگ ایریا کو کشادہ رکھنے کیلئے ہدایات دیں۔

 مین بلڈنگ کے بیرونی آؤٹ لک کو خوبصورت بنانے سمیت  ایف ڈبلیو او اورمتعلقہ حکام کو کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

 اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے،یہ سٹیڈیم اب عالمی معیار کا بننے جا رہا ہے۔

 کھلاڑیوں ،شائقین کرکٹ کیلئے سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی ،ڈائریکٹر انفراسٹرکچر،ڈائریکٹر ڈومیسٹک بھی موجود تھے۔