عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف لاہور کی تنظیم سازی، علامہ اقبال ٹاؤن باڈی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز نے نوٹی فکیشن جاری کردیا،اویس بھٹی کو صدر علامہ اقبال مقرر کردیا گیا،کاشف اسماعیل کو سینئرنائب صدر علامہ اقبال ٹاؤن مقرر کردیا گیا۔
قمر سلیم ساہی کونائب صدر علامہ اقبال ٹاؤن،بکر کھوکھر کو جنرل سیکرٹری علامہ اقبال ٹاؤن،محمد فاروق کو سیکرٹری انفارمیشن علامہ اقبال ٹاؤن مقرر کیا گیا۔
جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی مقرر ہونے والی باڈی 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے گی،کمیٹی علامہ اقبال ٹاؤن کی سیاسی سرگرمیوں کی ذمہ دار ہوگی۔
پی ٹی آئی لاہور نے 2 مزید عہدیداران کے بھی نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں،اصغر بٹ کو ممبر ایگزیکٹو کونسل لاہور،رانا جاوید قادری کو جوائنٹ سیکرٹری لاہور مقرر کردیا گیا۔