ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دفعہ 144 ایک بار پھر فافذ کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری

 دفعہ 144 ایک بار پھر فافذ کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا احسن فیصلہ،زہریلی گیسوں کا اخراج روکنے کے لئے ضلع میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج اور کوڑا اور فصلیں جلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، احکامات کا اطلاق فی الفور آئندہ 2 ماہ تک کے لیے ہوگا، نوٹی فکیشن کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔