سٹی42:اٹک پولیس نے وکیل انتظار پنجوتھا کو اغوا کاروں سے زندہ سلامت چھڑوا لیا۔
اٹک پولیس نے حسن ابدال میں معمول کی ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا، گاڑی میں اغوا کار گینگ ایک شخص کو اغوا کرکے لے جا رہے تھے۔ گاڑی میں سوار اغواکاروں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ پر اغوا کار مغوی اور گاڑی چھوڑ کر فرارہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق بازیاب مغوی کی شناخت انتظار پنجوتھا کے نام سے ہوئی ۔مغوی انتظار پنجوتھا بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہیں،پولیس نے مغوی انتظار پنجوتھا کو بخیریت تحویل میں لے لیا۔
انتظار پنجوتھا اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی کا وکیل ہے، اس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ اس کو اغوا کرنے والے کون تھے۔ اس کے اہل خانہ نے اس کے غائب ہونے کی شکایت کئی روز پہلے کی تھی،