سٹی42: خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں کے دوران دو دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ پاک فوج کے تین جوان بھی فائرنگ کے تبادلہ میں شہید ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے1 دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔
ہلاک ہونے والا دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کا رکن تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد علاقے میں بڑے خودکش حملے کی تیاری کر رہا تھا۔
ڈی آئی خان کےعلاقے کلاچی میں آئی ای ڈی کادھماکا ہوا، اس دھماکے میں 39سالہ حوالدارشاہداقبال شہید ہو گئے۔
لکی مروت میں بھی سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجہ میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ اس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ فوج کے دو جوان شہید بھی ہوئے۔اس آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے
لکی مروت آپریشن میں شہید ہونے والوں میں نائیک ظفر اقبال اور سپاہی حاجی جان شامل ہیں۔ شہدا میں 37 سالی نائیک ظفر اقبال کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا
شہید ہونے والے 30 سالہ سپاہی حاجی جان کا تعلق گلگت بلستسان کے علاقہ غِذر سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔