کومل اسلم: لاہور چڑیا گھر کو پونے تین ماہ کےلئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
لاہور چڑیا گھر کو سات نومبر سے 31 جنوری 2024تک بند کیا جارہا ہے۔ پونے تین ماہ کی اس بندش کے دوران تمام جانوروں کو چڑیا گھر سے منتقل کر دیا جائے گا اور اس دوران چڑیا گھر کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیرِ نو کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر بین الاقوامی معیار کا اینیمل فرینڈلی چڑیا گھر بنانے کے لیے تعمیراتی کام جلد شروع کیا جائے گا۔
بہت بڑے پیمانہ پر تعمیراتی کام کے دوران جانوروں کو محفوظ ماحول مہیا کرنے کے لئے تمام جانوروں کی منتقلی کو بھی جلد یقینی بنایا جائے گا۔
سیاحوں کے لیے لاہور چڑیا گھر 7 نومبر سے بند ہو جائے گا۔
31 جنوری کے بعد جب چڑیا گھر کھلے گا تو نئے جانور بھی لاہور چڑیا گھر کا حصہ ہونگے
پرانے جانوروں کو بھی نوتعمیر شدہ چڑیا گھر میں واپس لایا جائے گا ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعمیرِ نو کے بعددربارہ کھلنے پر لاہور چڑیا گھر عوام الناس کے لیے بالکل حیران کن ثابت ہوگا ،