ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سرفراز بگٹی

Sarfraz Bugti, Ormara Ambush, Interim Interior Minister, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی پسنی سے اوڑمارا جانے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  14جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا گو ہیں۔پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ انتہائی بہادری سے لڑ رہی ہیں۔ہمارے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر ملک وقوم کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے