سٹی42: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے اوماڑہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے اس بزدلانہ حملہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں۔شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ قوم دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے متحد ہے۔مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔