شہیدوں کے ہر قبرستان کو پھولوں سے بھر بھی دیں تو قرض ادا نہیں ہوسکتا،محسن نقوی

3 Nov, 2023 | 07:18 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: پنجاب کے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی قبر پر سلامی کی تقریب سے اگر کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو اس کا علاج اللہ تعالی ہی کر سکتے ہیں۔

سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں سید محسن نقوی نے کہا کہ شہیدوں کے ہر قبرستان اور راستوں کو سرخ پھولوں سے بھر بھی دیا جائے تو بھی انکا قرض ادا نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین والی تقریب شہید کو سلامی دینے کے لیے تھی لیکن تنقید کرنے والے بعض لوگوں کی جانب سے اس تقریب کی بجائے صرف ریڈ کارپٹ دکھایا جا رہا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ نہ مجھے کبھی پروٹوکول لینے کا شوق تھا اور نہ ہی میں نے بطور وزیر اعلیٰ سرکاری پروٹوکول لیا یے لہٰذا حقائق مسخ کرنے سے پرہیز کیا جائے تو بہتر ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جمعرات کے روز منڈی بہاؤلدین میں پنجاب پولیس کے دہشتگردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے سینئیر سپرنٹنڈنٹ پولیس اشرف  مارتھ کی برسی میں شرکت کی تو اس تقریب کی ایک ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے تنقید شروع کر دی جس کا جواب وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آج اپنی پوسٹ میں دیا۔تنقید کرنے والے بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے مٹی پر پاوں رکھنے سے گریز کیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ تقریباً روزانہ گزشتہ تمام منتخب اور نگراں وزرا اعلیٰ سے زیادہ دھول مٹی والی جگہوں پر جاتے ہیں اور کسی پروٹوکول کے بغیر کام کرتے ہیں۔

مزیدخبریں