بلاول بھٹو نے لیبارٹری کا افتتاح کر دیا

3 Nov, 2023 | 06:43 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نمائش چورنگی پر واقع جے ڈی سی فری لیبارٹری کا رسمی افتتاح کر دیا۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے خوش آمدید کہا۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیتہ کاٹنے کی رسم ادا کر کےجے ڈی سی فری لیبارٹری کا افتتاح کیا۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید مراد علی شاہ، وقار مہدی، سعید غنی ودیگر موجود

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جے ڈی سی فری لیبارٹری کے انچارج ڈاکٹر شہریار مرتضی نے بریفنگ دی۔

 ایک دن میں جے ڈی سی فری لیبارٹری 40 ہزار خون کے مختلف ٹیسٹ کرسکتی ہے،  جے ڈی سی فری لیبارٹری کی جدید مشینری 250 سے زیادہ مختلف اقسام کے بلڈ ٹیسٹ کرسکتی ہے، 

 بلاول بھٹو کو بتایا گیا کہ جے ڈی سی فری لیبارٹری کے ساتھ بلڈ بینک اور تھلیسمیا سینٹر کا بھی آغاز ہونے جارہا ہے، جے ڈی سی فری لیبارٹری کے تحت شہر بھر میں 18 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں، معذور اور معمر شہریوں کے ٹیسٹ گھروں پر کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں