پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پلیئنگ الیون میں ابرار احمد کو کھلانے کا امکان

3 Nov, 2023 | 02:47 PM

(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ پاکستان بامقابلہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی انجری کے باعث پلیئنگ الیون میں ابرار احمد کو کھلانے کا امکان ہے۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف فیصلہ کُن میچ میں ابرار احمد کو قومی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان جنوبی افریقہ کیخلاف ورلڈکپ میچ میں کنکشن کا شکار ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے شاداب خان ایک سال کے دوران تیسری مرتبہ کنکشن کا شکار ہوئے ہیں، شاداب خان  تاحال فوری طرح فٹ نہیں ہوسکے ہیں، نائب کپتان کی کنکشن انجری کا نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل آج دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر شاداب خان مکمل طور پر نیوزی لینڈ کے میچ کیلئے فِٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں