(دُرِ نایاب) وزیراعلیٰ محسن نقوی سےامریکی قونصل جنرل کی ملاقات، مختلف شعبوں میں خصوصاًسموگ سے نمٹنے کیلئے اشتراک کے بارے میں گفتگو کی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سےامریکی قونصل جنرل کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں خصوصاًسموگ سےنمٹنے کیلئے اشتراک کے بارے میں بھی گفتگو کی، سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع فراہم کرنےکےحوالےسےبات چیت ہوئی اور زراعت،سیاحت،تاریخی عمارتوں کی بحالی کے بارے میں تعاون بڑھانے کیلئے بھی بات چیت ہوئی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکاکے درمیان بہترین تعلقات ہیں، تاریخی عمارتوں کی بحالی کے بارے میں امریکی تعاون کاخیرمقدم کرتے اور سموگ سے نمٹنے کیلئے دوست ملکوں کی تکنیکی معاونت چاہتے ہیں۔محسن نقوی کی جانب سے پنجاب میں سموگ کو آفت قرار دیکر سموگ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، تمام سکولوں میں طلبا وطالبات کی صحت کیلئے ماسک لازمی قرار دیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ انسانی بس میں ہے سموگ میں کمی کیلئے ہر وہ اقدام اٹھایا جارہا ہے۔
دوسری جانب امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینگے۔