ڈالر کی قدر میں اضافہ

3 Nov, 2023 | 12:16 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اپنی قدر میں مزید اضافہ کیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 53 ہزار کی حد عبور کر گیا
 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 53 ہزار کی حد کو عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 563 پوائنٹس کے اضافے سے 53 ہزار 220 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 52 ہزار 656 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
 

مزیدخبریں