ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈکپ: ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنیکا الزام، گنگولی بھائی کی حمایت میں سامنے آگئے

ورلڈکپ: ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنیکا الزام، گنگولی بھائی کی حمایت میں سامنے آگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال پر ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سنہیاسیش گنگولی کو اس معاملے پر کولکتا تھانے میں طلب بھی کیا گیا۔کرکٹ مداح نے بنگال ایسوسی ایشن کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ٹکٹیں ذاتی مقاصد اور بلیک میں فروخت کرنے کے لیے الگ کی گئیں۔

دوسری جانب سابق بھارتی کپتان ساروو گنگولی اپنے بڑے بھائی سنہیا سیش گنگولی کی حمایت میں سامنے آگئے اور انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے تنازع میں بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کا کوئی عمل دخل نہیں، پولیس ٹکٹیں بلیک کرنے والوں کو پکڑے۔ساروو گنگولی نے کہا کہ ایڈن گارڈنز کی گنجائش 67 ہزار ہے جبکہ مانگ ایک لاکھ سے زائد ہے، جہاں ٹکٹوں کی مانگ زیادہ ہوتی ہے تو وہاں ہر جگہ یہی ہوتا ہے پولیس اس کو روکے۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹکٹ فروخت نہیں کیے اور نا ہی اس کے پاس ٹکٹیں ہیں۔

یاد رہے کہ ایڈن گارڈنز کولکتا میں 5 نومبر کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ شیڈول ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایڈن گارڈنز میں سب سے کم مالیت 900 روپے کا ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں 5000 بھارتی روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer