ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کردیا

 ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے نے جیل سےاپنی حراست میں لینے کے بعد خدیجہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کردیا۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابدجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں، ایف آئی اے کے لیگل ایڈوائزر رانا اعجاز خلیل عدالت پیش ہوئے، خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزمہ کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

 وکیل ایف آئی اے نےدلائل دیتے ہوئے کہا 9مئی کو خدیجہ شاہ نے اشتعال انگیز ٹویٹ کئے،وہ ٹویٹ ابھی تک ری ٹویٹ ہورہے ہیں، خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا خدیجہ شاہ پانچ ماہ سے جیل میں ہیں ،کیا ٹویٹ جیل سے کررہی ہیں ؟

 سینئر وکیل ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں مصروف ہیں،وکیل نے عدالت سے کیس کو انتظار میں رکھنے کی استدعا کردی۔

Ansa Awais

Content Writer