(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ عمران خان نے اپنے بچوں کو حوصلہ دیا۔ اس سے قبل عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ خوفزدہ کر دینے والی خبر آئی لیکن خدا کا شکر وہ ٹھیک ہیں، عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے حملہ آور کوپکڑنے والے بہادر آدمی کا شکریہ۔