عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ملالہ یوسفزئی کا رد عمل آ گیا  

3 Nov, 2022 | 09:13 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے پر ملالہ یوسف  زئی نے اہم ٹویٹ کیا ہے۔

 ملالہ یوسفزئی نے واقعے کی مذمت کی ہے، اپنے بیان میں ملالہ نے کہا کہ سیاسی عقیدے یا جماعت کے رہنماؤں پرحملے ہمیشہ غلط ہوتے ہیں۔ملالہ نے مزید کہا کہ پُرتشدد احتجاج کبھی بھی قابل قبول نہیں ہوتا، عمران خان کی مکمل صحتیابی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ  کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ،زخمیوں میں سینیٹر فیصل جاوید ،حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف شامل ہیں۔

 
 

مزیدخبریں