(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے پر ملالہ یوسف زئی نے اہم ٹویٹ کیا ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے واقعے کی مذمت کی ہے، اپنے بیان میں ملالہ نے کہا کہ سیاسی عقیدے یا جماعت کے رہنماؤں پرحملے ہمیشہ غلط ہوتے ہیں۔ملالہ نے مزید کہا کہ پُرتشدد احتجاج کبھی بھی قابل قبول نہیں ہوتا، عمران خان کی مکمل صحتیابی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔
Attacks on leaders of any political belief or party are always wrong. And violence is never an acceptable protest. Wishing @ImranKhanPTI a full recovery.
— Malala (@Malala) November 3, 2022
واضح رہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ،زخمیوں میں سینیٹر فیصل جاوید ،حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف شامل ہیں۔