بڑی خبر،شاہ محمود قریشی نے کارکنوں سے کیا اپیل کی؟  

3 Nov, 2022 | 08:54 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پی ٹی  آ ئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم اور پی ٹی آئی کارکنوں سے درخواست ہے کہ وہ پرامن رہیں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو بردباری اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 6 دن سے ان کا لانگ مارچ پرامن چل رہا تھا، عمران خان سے مشاورت کے بعد لانگ مارچ اور اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں