ویب ڈیسک : شہباز گل نے عمران خان پر حملہ کرنے کا اعتراف کرنے اور اقبالی بیان دینے والے ملزم کو جعلی قرار دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے ٹویٹ کیا کہ جو وڈیو میں اقبالی بیان دکھایا جا رہا ہے اور فائرنگ والا بندہ۔ ان کے کپڑوں میں فرق ہے۔ قوم اتنی بے وقوف نہیں۔ شہباز گل نے ویڈیو بیان دینے والے ملزم کا بیان مسترد کردیا۔
کچھ لوگوں نے ملزم کا اقراری بیان لیکر فورا خاص میڈیا کو بھی پہنچا دیا۔
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔ عمران خان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔