عمران خان پر فائرنگ؛ زرداری اور بلاول بھٹو نے کیا کہا؟

3 Nov, 2022 | 07:16 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسیک : عمران خان پر حملے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور دیگر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بلاول نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔ عمران خان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

مزیدخبریں