ویب ڈیسک : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ رانا ثنا نے عمران خان کو قتل کی دھمکی دی، انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ نے عمران خان کو قتل کی دھمکی دی، آج ہم نے دیکھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کر دیا گیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، رانا ثنا کے بیانات اس کے عزائم کے گواہ ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں ، عمران خان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔