حملے کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آ گیا

3 Nov, 2022 | 06:30 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا۔

عمران خان نے اسپتال میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھاگنے یا کسی سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں، پہلے ہی کہا تھا کہ جھکوں گا نہیں اور اب پھر کہہ رہا ہوں کہ مزید ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔

عمران خان نے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قافلہ رواں دواں رہے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران خان کی ہدایت پر آج کے دن کا لانگ مارچ کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا ہے۔

مزیدخبریں