آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دے دی۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور پھر ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو 14 اوورز میں 142 رنزکا ہدف ملا۔ تاہم جنوبی افریقی ٹیم 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بناسکی۔
ٹیم کا اسکور 185 تک پہنچانے میں شاداب خان، افتخار احمد، محمد حارث اور محمد نواز نے کلیدی کردار ادا کیا۔