ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست 
کیپشن: T20-World Cup, Pak vs South Africa
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دے دی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور پھر ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو  14 اوورز میں 142 رنزکا ہدف ملا۔ تاہم جنوبی افریقی ٹیم 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بناسکی۔

 ٹیم کا اسکور 185 تک پہنچانے میں شاداب خان، افتخار احمد، محمد حارث اور محمد نواز نے کلیدی کردار ادا کیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر