عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والا کون؟ شناخت ہوگئی

3 Nov, 2022 | 05:43 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ، جس کےنتیجے میں عمران خان سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کرنے والے مبینہ شخص کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔فائرنگ کرنے والا مبینہ شخص محمد نوید ولد محمد بشیر ہے ،سوہدرا کا رہائشی نوید  کا ضلع وزیر آباد ہے۔ نوید کو 9 ایم ایم پستول اور خالی میگزینز کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے ،نوید رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا گارڈ بھی ہے۔

مزیدخبریں