عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان  

3 Nov, 2022 | 05:05 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کی شدید مذمت کی اور واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

  وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔

 اس کے علاوہ آئی جی پنجاب نے بھی آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے اور واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزیدخبریں