عمران خان کی حالت اب کیسی ہے؟

3 Nov, 2022 | 04:49 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے بعد بھگڈر مچ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق گولی لگنے کے بعد عمران خان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے،افسوسناک واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکارہاتھوں میں اُٹھا کرعمران خان کو گاڑی تک لے گئے تھے ،واقعے کے بعد عمران خان کو لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے وزیرآباد میں داخل ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ، عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے  تھے۔

مزیدخبریں