کاہنہ،بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرانے پر کانسٹیبل نے شہری کو قتل کر دیا

3 Nov, 2022 | 04:41 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروانے پرکاہنہ میں کانسٹیبل نے شہری کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا،پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔

کاہنہ میں بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروانے پر کانسٹیبل نے شہری کو قتل کر دیا، کانسٹیبل دانش نے 27 اکتوبر کو ناصر پر فائرنگ کی اور زخمی ناصر ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد آج دم توڑ گیا، ملزم کانسٹیبل دانش نے مقتول ناصر کی بیٹی کو اغوا کیا تھا اور مقدمہ درج کروانے پر ملزم کی جانب سے مقتول کو دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔

ملزم کانسٹیبل دانش 5 سال سے ناصر کی بیٹی سویرا کو تنگ کررہا تھا جبکہ دوسری جانب پولیس نہ طالبہ کو بازیاب کروا سکی اور نہ ہی دومقدمات درج ہونے کے باوجود ملزم پولیس کی گرفت میں آ سکا۔

مزیدخبریں