ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں اپنے 50 شکار مکمل کیے۔ شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقا کے روسو کو آؤٹ کرکے 50 وکٹیں مکمل کیں۔
دوسری جانب معروف بھارتی صحافی اور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کے ورلڈکپ میں شاندار آغاز پر ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ہرشا بھوگلے نے محمد حارث کی تعریف میں ٹوئٹ کی اور لکھا کہ حارث ورلڈکپ کو اپنے پی ایس ایل انداز میں کھیل رہے ہیں۔
You live by the sword, you die by the sword. Was still a good approach from Haris. https://t.co/QMXaQ43dBi
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) November 3, 2022
ایک ٹوئٹ میں ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ آپ بہادری سے جیتے ہیں اور بہادری سے ہی مرتے ہیں، حارث پاکستان کی ایک اچھی سلیکشن ہے۔