لاہور ہائیکورٹ کے کنفرم ہونے والے11 ججز کل حلف اٹھائیں گے

3 Nov, 2022 | 03:51 PM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے کنفرم ہونے والے11 ججز کل 4 نومبر کوعہدوں کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ججز سے حلف لیں گے

لاہور ہائیکورٹ میں حلف برداری کی تقریب 4 نومبر کو پونے 11 بجےعدالت عالیہ کے مرکزی سبزہ زار میں ہوگی، حلف برداری تقریب کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ججز کی تعداد 43، جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد 17 ہوجائے گی، پرنسپل سیٹ سمیت علاقائی بنچز کے ججز،بارعہدیدار حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے.

ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت دیگر لا افسران بھی شرکت کریں گے،مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے والوں میں جسٹس شکیل احمد،جسٹس صفدر سلیم شاہد شامل ہوں گے،جسٹس احمد ندیم ارشد،جسٹس طارق ندیم،جسٹس امجد رفیق،جسٹس عابد حسین چٹھہ،جسٹس انوار حسین،جسٹس علی ضیاء باجوہ بھی شامل ہیں۔ جبکہ جسٹس سلطان تنویر،جسٹس رضاقریشی،جسٹس راحیل کامران شیخ بھی مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

 

مزیدخبریں