فرحان سعید نے عروہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

3 Nov, 2022 | 03:48 PM

ویب ڈیسک :پاکستا ن کے معروف اداکار و گلوکار  فرحان سعید عروہ کی خوبیوں کے معترف نکلے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  انسٹاگرام پر فرحان سعید کے وائرل ہونے والے انٹرویو کے مطابق ان کی آ نے والی فلم ٹچ بٹن میں عروہ نے تن تنہا پروڈیوسر کی ذمہ داری نبھائی۔

فرحان سعید کا کہنا ہے کہ ’ساری ذمہ داری عروہ کی تھی، میں سیٹ پر اتنا پروڈیوسر نہیں تھا۔میں بہت خودغرض اداکار تھا، میں اپنے ٹائم پر سوجاتا تھا کیونکہ مجھے اچھا دِکھنا تھا، اچھی اداکاری کرنی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ عروہ نے ناقابل یقین طور پر سارے مشکل کام کئے اور انہوں نے باخوبی انداز میں کئے جیسا کوئی گھر کا بڑا کرتا ہے۔واضح رہے کہ 25 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ٹچ بٹن سے عروہ حسین اور فرحان سعید پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں