ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 چھکوں، 2 چوکوں کیساتھ دھواں دھار اننگز کھیلنے والے حارث کیلئے ایشون کی ٹوئٹ

T20 World Cup
کیپشن: T20 World Cup
سورس: twiter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستانی بیٹر محمد حارث کے لیے بھارتی بولر ایشون نے تعریفی ٹوئٹ کی ہے۔

محمد حارث نے جنوبی افریقا کے خلاف 11 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ حارث نے ایک ہی اوور کی آخری تین گیندوں پر مسلسل دو چھکے اور ایک چوکا لگایا جس کے بعد ایشون نے انہیں ٹوئٹ میں سراہا۔

ایشون نے ٹوئٹ میں حارث کی جارحانہ اننگز کو سراہا اور لکھا صرف 5 گیندوں پر حارث نے شاندار کھیل کھیلا۔خیال رہے کہ محمد حارث کو آج کے میچ میں فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور پاکستان کا میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ہے۔