عمران خان کے دعوے پر اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آگیا

3 Nov, 2022 | 10:55 AM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد پولیس سے متعلق کیے گئے دعوے پر پولیس ترجمان کا بیان سامنے آگیا ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چند سیاسی رہنما اسلام آباد پولیس کے خلاف افواہیں پھیلا رہے ہیں، ایسے پروپیگنڈے سے افسران اور جوانوں کا عزم مزید پختہ اور مورال مضبوط ہوگا۔

اسلام آباد پولیس   کا کہنا ہے کہ پولیس کا ہر افسر اور جوان قانون کے مطابق کام کررہا ہے،کسی غیر قانونی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے لہٰذا وفاقی دارالحکومت کےشہری کسی افواہ اور غلط بیانی پر دھیان مت دیں۔

یاد رہے کہ  چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا تھا ہے کہ جب اسلام آباد پہنچیں گے تو جو پولیس روکنے کے لیے لگائی گئی ہے وہ ہمارے ساتھ مل جائے گی۔

مزیدخبریں