ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیشی کرکٹر نے ویرات کوہلی پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا

T20 World Cup
کیپشن: T20 World Cup
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پر بیٹسمین کو چکما دینے کی کوشش پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے دھوکہ دہی کاالزام لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے وکٹس کے درمیان رنز لینے کیلئے دوڑتے بیٹسمین کو چکما دے کر آؤٹ کرنے کی کوشش کی تاہم بنگلہ دیشی بیٹسمین کریز پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیشی بیٹسمین جب رنز بنانے کیلئے وکٹوں کے درمیان دوڑ رہے تھے تب فیلڈر نے گیند پکڑ کر وکٹ کیپر کی جانب پھینکی ، درمیان میں موجود ویرات کوہلی نے گیند ہاتھ میں آئے بغیر ایسا تاثر دیا جیسے وہ گیند کو وکٹوں پر مارنے والے ہیں، تاہم بیٹسمین نے ان کی اس حرکت کو نظرانداز کیا اور دوڑ جاری رکھی اوررنز مکمل کرلیا۔

میچ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نورالحسن نے میچ کے بعد الزام عائد کیا کہ ویرات کوہلی نے جعلی فیلڈنگ کی ہے، لہذا ہمیں بطور پنالٹی پانچ اضافی رنز دیئے جائیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھیڈ کے تحت بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دیدی ہے۔