عمران دور میں معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی، برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود

3 Nov, 2022 | 09:05 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے عمران خان کے نام خط لکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ عمران خان کی انتشار انگیز سیاست نے سیلاب اور مہنگائی کے ڈسے پاکستانیوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، پاکستانی اس سے بہتری کے مستحق ہیں۔

خالد محمود نے کہا کہ پاکستان جس سمت پر جارہا ہے اس پر بہت تشویش ہے اور یہ زیادہ تر عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ہے۔ عمران دور میں معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی۔انہوں نے خط میں لکھا کہ جمہوریت کی خدمت یہ نہیں کہ کوئی خود کو قیادت کا واحد اہل شخص تصور کرے۔ جمہوریت میں آئین کی پاسداری اور جمہوری اصولوں کا خیال کیا جاتا ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مطلب ہی یہ ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔ برطانیہ میں حکمران جماعت نے بورس جانسن اور لزٹرس کو ہٹایا گیا۔

مزیدخبریں