ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی وزارت خزانہ کے سسٹم پر ہیکرز کا حملہ

US State Department
کیپشن: US State Department
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:روس نواز ہیکرز نے امریکی وزارت خزانہ کے کمپیوٹر سسٹم کو نشانہ بنایا لیکن نظام میں بہت زیادہ تعطل نہیں آیا اور نہ ہی زیادہ خلل پڑا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’ٹوئٹر‘ کے مطابق یہ انکشاف امریکی وزارت خزانہ کے ایک افسر نے کیا ہے جس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا۔ اس نے کہا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کا نظام پوری طرح فعال اور متحرک ہے۔

ڈپٹی ٹریژری سکریٹری ولی اڈیمو کے سائبر سکیورٹی ایڈوائزر ٹوڈ کونکلن نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا ڈپارٹمنٹ نے ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس (DDoS) حملوں کی ذمہ داری Killnet پر عائد کی ہے جو روسی ہیکر گروپ ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسی گروپ نے اکتوبر میں بھی کئی امریکی ریاستوں اور ان کے ایئرپورٹس کی ویب سائٹس کو خراب کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک امریکی افسر نے اعتراف کیا تھا کہ سائبر حملوں میں 10 اکتوبر کو امریکہ کے کچھ بڑے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔