کترینہ اور وکی کوشل کی شادی بھارت میں ہی کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

3 Nov, 2021 | 09:22 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں، ساتھ ہی کترینہ اور وکی  کوشل کی جانب سے شادی بھارت میں ہی کرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔

 کترینہ کیف اور وکی کوشل نے کسی دوسرے ملک جا کر شادی کرنے کے بجائے بھارت میں ہی اپنی شادی کا ارادہ اس لیے کیا ہے کیونکہ دونوں کے پاس فلمیں لائن اپ ہیں۔

 کترینہ  نےسلمان خان کے ساتھ ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ 2022 میں  مکمل کرنی ہے جبکہ  وکی کوشل کو بھی سام مانیکشا کی بائیوپک کی شوٹنگ شروع کرنی ہے اس لئے دونوں نے بھارت میں یہ شادی کا ارادہ کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھی کترینہ اور وکی نے اپنی شادی بھارت میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں