ویب ڈیسک : انڈیا کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کی بیٹی کیلئے دھمکی دینے والوں کو راہل گاندھی نے کرارا جواب دیا ہے ۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ یہ لوگ نفرت سے بھرے ہیں ، انہیں معاف کردو ۔اور اپنی ٹیم کی حفاظت کرو۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی لگاتار دو شکست کے بعد ہندو انتہا پسند پرستاروں نے بھارتی ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔
یہی نہیں سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے ویرات کی بیٹی کی آبروریزی کے بعد قتل کرنے کی بھی دھمکی دے ڈالی ۔ اس شرمناک بیان بازی کو لے کر کئی لوگ ویرات کوہلی کی حمایت میں آئے ہیں ۔