فوڈ اتھارٹی نے 800 کلو تیارجعلی شہد پکڑ لیا

3 Nov, 2021 | 08:27 PM

M .SAJID .KHAN

(رضوان نقوی)فوڈ اتھارٹی کا داتا گنج بخش ٹاون میں جعلی شہد بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1225 کلو مال قبضہ میں لے کر تلف کردیاگیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی شہد بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1225 کلو مال قبضہ میں لے کر تلف کردیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن میں جعلی شہد بنانے والا یونٹ سے 800 کلو تیارجعلی شہد جبکہ 425 کلو خام مال برآمد ہوا۔

یونٹ سے 80 کلو چینی،35 کلو گلوکوز، 5 کلو پھولوں کی پتیاں، 5 کلو کیمیکلز اور رنگ برآمد ہوا۔گلاب کی پتیوں میں شوگر سیرپ، کیمیکلز اور رنگوں کی ملاوٹ سے شہد تیار کیا جارہا تھا۔کارروائی کے دوران گیس سیلنڈر، پیکنگ میٹریل، خالی بوتلیں بھی قبضہ میں لے لیں گئیں۔

رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ بطور دوا استعمال ہونے والے شہد میں کیمیکلز اور مصنوعی اجزاء کی ملاوٹ گھناونا جرم ہے،جعلساز مافیا سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی
 

مزیدخبریں