ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت میں اغوا کے بعد ہمسائے کی 14 سالہ لڑکی سے زیادتی

Girl kidnapped After Rape
کیپشن: Girl Rape
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)کوٹ لکھپت میں 14 سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کا معاملہ، ملزمان کے ساتھیوں کا والدین پر صلح  کے لئےدبائو، صلح نہ کرنے پر لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے، ورثا بااثر ملزمان کےخلاف کارروائی نہ کرنے پر پولیس کےخلاف سراپا احتجاج، سی سی پی او نے نوٹس لے لیا۔
 کوٹ لکھپت میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی اغوا ہوگئی،14 سال کی لڑکی کو محلے دار ملزمان نے چند روز قبل زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا تو ملزمان کے ساتھی اہلخانہ پر صلح کیلئے دبائو ڈالتے رہے، صلح نہ کرنے پر ملزمان کے ساتھیوں نے لڑکی کواغوا کر لیا۔

ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے بچی کے ساتھ زیادتی اور اغوا کا مقدمہ تو درج کیا مگر پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے، پولیس گرفتار ملزمان کو تھانے میں پروٹوکول دے رہی ہے۔

مظاہرین نے اعلی پولیس حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف کڑی کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer