ویب ڈیسک: پاکستان پرحملے کا خواب لے کر اپنا مگ طیارہ تباہ کرانے والے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو اگلے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ابھینندن کو اب گروپ کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ 26 فروری 2019 کو انہوں نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تاہم واپس فرارہوتے ہوئے پاکستانی شاہینوں نے ان کے طیارے کونشانہ بنا کر گراڈالا۔ پیراشوٹ سے کودنے میں کامیاب ہونے پرابھینندن کو بعدازاں پاک فوج نے حراست میں لے لیا تھا ۔ تاہم پاکستان نے بعد ازاں واہگہ بارڈر کے ذریعے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کردیا تھا۔ پاکستان نے یہ ثابت کرنے کے لیے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو واپس بھیج دیا کہ پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے۔