ویب ڈیسک: آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قرض کی قسط وصول کرنی ہے تو قیمتیں بڑھاؤ اور حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات ماننے کی تیاری کر لی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ کو قیمتوں میں اضافہ کیلئے ورکنگ کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اوگرا سمری کے تناظر میں ورکنگ کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث یکم نومبر کو قیمتیں برقرار رکھی گئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا کی سمری زیر غور آئے گی، یاد رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 53 پیسے اضافے کی سمری بھیجی تھی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 72 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔