(ویب ڈیسک)انسانیت کا درد وہی سمجھ سکتے ہیں جو خود کسی کرب سے گزرے ہوں، عصر حاضر کی بات کی جائے تو کسی خون سفید ہوچکا ہے مگر ابھی دنیا میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے دوسروں کو بچاتے ہیں ایسا ہی ایک شہری نے کیا اور خود موت کی وادی میں پہنچ گیا۔
زندگی میں کبھی کبھارایسے لزرہ خیز واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں پھنسے لوگ ہمت ہارجاتے ہیں اور اپنی جان سے ہاتھ گنوا لیتے ہیں، مگر امریکا میں ملازمت کرنے والے ایک شہری نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کردی ،زپ لائن کے ملازم نے خاتون کی جان بچانے کے لیے اپنی جان کی قربانی دے دی۔کیلیفورنیا میں 34 سالہ جوکین رومیرو نامی شہری ‘لا جولا زپ زوم زپ لائن’ میں کام کرتا تھا جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق ملازم حفاظت کے لیے خاتون کو باندھ ہی رہا تھا کہ خاتون زپ لائن پر آگے چلی گئی ، جسے اس نے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ساتھ ہی پھسلتا چلا گیا۔
عینی شاہدین کا کہناتھا کہ دونوں 100 فٹ کی بلندی پر پھنس چکے تھے، زپ لائن کسی وقت بھی ٹوٹ سکتی تھی اس سے پہلے کہ یہ ٹوٹتی اور دنوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے، جوکین رومیرو نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی ساتھ خاتون کو بچائے گا کیونکہ دونوں کی جان خطرے میں تھی۔جوکین رومیرو نے زپ لائن سے چھلانگ لگادی۔
ملازم کو ائیر ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا لیکن اسے بچایا نا جا سکا، جبکہ خاتون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ملازم کی اس افسوس ناک موت پر کمپنی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔