(جنید ریاض)صدر لاہور چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں نعمان کبیر وفاقی ٹیکس محتسب کی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر بن گئے۔
(جنید ریاض)وفاقی ٹیکس محتسب نے ایڈوائزری کمیٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر کو بطور ممبر شامل کیا۔وفاقی ٹیکس محتسب سیکریٹریٹ نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
میاں نعمان کبیر کی جانب سے وفاقی ٹیکس محتسب کا شکریہ ادا کیاگیا۔نعمان کبیرکا کہنا تھا کہ وفاقی ٹیکس محتسب تاجروں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔تاجروں اور وفاقی ٹیکس محتسب کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔